ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام کھلاڑیوں کےلئے رہنمائی اور تربیت کا ایک روزہ  ورکشاپ

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام کھلاڑیوں کےلئے رہنمائی اور تربیت کا ایک روزہ  ورکشاپ

Tue, 08 Feb 2022 20:05:49    S.O. News Service

بھٹکل:8؍ فروری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام 6فروری بروز اتوار نوائط کالونی بلال ہال میں بھٹکل اور اطراف کےکھلاڑیوں کی رہنمائی  کےلئے ایک روزہ ورکشاپ انعقاد کیاگیا ۔ جس میں یونائٹیڈ ایمپاور نمنٹ اسوسی ایشن کے ماہرین نے کھیل کے مختلف میدانوں کے متعلق کھلاڑیوں کی رہنمائی فرمائی۔

ورکشاپ کا آغاز حافظ عبیدا لرحمن رکن الدین کی تلاوت قرآن سےہوا۔عبداللہ عتبان شریف نے ہدیہ نعت پیش کی۔  فیڈریشن کے سکریٹری مولانا وسیع اللہ ڈی ایف نے استقبال کیا۔ یونائیٹیڈ ایمپاورنمنٹ اسوسی ایشن کے ریاستی صدر سراج الدین یرنال منگلورو نے  افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئےہم 2015 سے  کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں خاص کر کرکٹ میں آگے بڑھانے کی متحدہ کوشش کررہےہیں۔ ہم لوگ ہر عمر کے لوگوں کو کھیل کی تربیت دیتےہیں خاص کر 21سال کی عمر تک کے نوجوان کھلاڑیوں کو انہی کی صلاحیت ولیاقت کے مطابق اسی میدان میں خاص تربیت دےکر ماہر بنانےکی کوشش کرتے ہیں۔ آپسی مقابلہ جات کے ذریعے ان کو بہتر بنانےکی کوشش کی جائے گی تاکہ وہ ریاستی اور قومی سطح کے کھلاڑی بن سکیں۔

یونائیٹیڈاسوسی ایشن کے نائب صدر ابراہیم گولیکٹے ،اسپورٹس سکریٹری اقبال حسن اورعنایت اللہ شاہ بندری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے صدارت کی۔ اس موقع پر فیڈریشن کے جنرل سکریٹری عمیر سعید رکن الدین اور منصورکوڑی سمیت دیگر عہدیداران  موجود تھے۔

WhatsApp_Image_2022-02-08_at_8_11_50_PM.jpeg


Share: